فوجی تقرریاں جنگی تجربے کی عکاس ہیں: عراقچی، قالیباف

دائیں جانب عباس عراقچی اور بائیں جانب محمد باقر قالیباف— فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمانی اسپیکر و اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ فوجی تقرریاں مقرر کیے گئے کمانڈروں کے جنگی تجربے کی عکاس ہیں۔

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرری پر دونوں نے ردِعمل دیا ہے۔ 

عباس عراقچی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان 6 کمانڈروں نے حالیہ مسلط کردہ دونوں جنگوں کے دوران اپنی تجربے کاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق باقر قالیباف نے کہا ہے کہ احمد واحدی نے حالیہ 40 روزہ جنگ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کی قیادت کی تھی۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ اس فورس کو سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ان تقرریوں میں مسلح افواج کے چیف اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف، پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر اور بسیج کے کمانڈر کے عہدے شامل ہیں۔

Related posts

ارمیلا ماتونڈکر کے سابق شوہر محسن اختر کی نئی دلہن کیساتھ مزید تصاویر سامنے آگئیں

وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

میر رضا کی رائیڈ کا ریکارڈ کمپنی میں موجود ہے، ٹیکسی ڈرائیور کی گفتگو