کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری اعزاز سے نوازا گیا

کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ صدر آصف زرداری نے جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

ایوان صدر میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس موجود تھے۔ 

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ 

Related posts

جیلوں سے مجرموں کی جلد رہائی اسکیم ہزاروں افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بننے کا خدشہ

امریکا، ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

لندن اتھارٹیز کو 100 سال پرانی قبروں کے دوبارہ استعمال کا مشورہ