پی ٹی آئی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی ہے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ مال روڈ واقعہ سے بہت سی چیزیں سامنے آگئی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ احتجاج میں اسلحہ سے لیس ہو کر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مال روڈ پر سیکیورٹی اہلکار پر دن دیہاڑے فائرنگ کی گئی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد امن و امان کو نقصان پہنچانا اور لاشیں گرانا ہے، کسی بھی احتجاج کے پیچھے ان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے، پاکستان کی ترقی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی۔

Related posts

پاکستان شوٹنگ ٹیم کے ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں 13 تمغے، 7 گولڈ میڈل بھی شامل

برسلز میں سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام ’پاکستان فیسٹیول 2026‘

اقلیتی برادری کی ملکی دفاع کےلیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیراعظم شہباز شریف