قطر میں ایران، عمان مذاکرات ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ گئے

قطر میں ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ایران اور عمان کے مذاکرات اہم موڑ پر ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

قطری ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قطر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، بطور ثالث قطر چاہتا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو جلد از جلد دوبارہ کھول دیا جائے۔

دوسری خبر آئی ہے کہ خلیج عمان میں کنٹینر جہاز پر حملہ ہوا ہے، یہ حملہ پاکستانی ساحل سے تقریباً 71 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہوا ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاناما کے پرچم بردار کنٹینر جہاز کو خلیج عمان سے گزرتے ہوئے ممکنہ میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

Related posts

برسلز میں سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام ’پاکستان فیسٹیول 2026‘

اقلیتی برادری کی ملکی دفاع کےلیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

بیوی پر شک، ملزم کی 2 معصوم بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش