ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2027ء کیلئے براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکی

—فائل فوٹو

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کا کوالیفائیر کھیلے گی۔

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2027ء کے لیے براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکی اور وہ لگاتار دوسری مرتبہ کوالیفائیر کھیلے گی جو اگلے سال فروری میں ہو گا۔

30 ستمبر تک 2 میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کریں گی۔

افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئر لینڈ کو شکست دے کر براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلا دیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے براہِ راست کوالیفائی کر چکے ہیں۔

فروری میں ہونے والے کوالیفائیر ایونٹ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی جو ورلڈ کپ کا حصہ ہے، اس کی ٹاپ ٹیم ورلڈ کپ میں پہنچے گی۔

Related posts

میر رضا کیس، سابق تفتیشی افسر نے عدالت سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

یمنی حوثیوں کا باب المندب میں کارگو جہاز پر حملہ، عملے کے 3 ارکان ہلاک

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا