نور حسن کا پاکستان چھوڑنے کے بعد طنزیہ بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نور حسن—فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نور حسن کی جانب سے پاکستان چھوڑنے کے بعد کیا گیا طنزیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

نور حسن کو مقبول ڈرامے ہم سفر میں کردار سے شہرت ملی، اس کے علاوہ وہ متعدد دیگر ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل نور جہاں میں ان کی اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے سراہا گیا۔

نور حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا، تصویر کے ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد پتہ چلا کہ سکون پاکستان سے باہر ہی ہے۔

نور حسن کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے بحث چھڑ گئی۔

کچھ صارفین نے پاکستان کے بارے میں بیان دینے پر اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ متعدد افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت بھی کی۔

Related posts

جولائی میں 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان

امیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ کر دیا

ججز کی تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے کیخلاف کیس، صدر و وزیرِ اعظم کو نوٹس جاری