وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب، ذرائع

فائل فوٹو 

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی، سیکیورٹی صورتحال زیر غور آئے گی، وزیراعظم سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد کسی ملک کے خلاف کارروائی نہیں، خطے کا ہر ملک بنیادی اصولوں کی پاسداری کے ساتھ معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے، یہ دفاعی معاہدہ ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔

Related posts

پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار

کراچی میں لسانیت پر ووٹ لینے کا تاثر ختم ہوتا جا رہا ہے، سعید غنی