Home اہم خبریںسندھ حکومت کا میر رضا کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کروانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا میر رضا کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کروانے کا فیصلہ

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

سندھ حکومت نے میر رضا کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ آج میر رضا کیس سے متعلق وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ تھی، ہم نے فیصلہ کیا ہے ہم جوڈیشل کمیشن بنا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، ہم اس کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کروائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے، حکومت کا کام عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہے، میر رضا کی فیملی کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

ضیا لنجار نے کہا کہ میں نے تحقیقاتی ٹیم بھی تبدیل کردی ہے، ڈی آئی جی عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہیں، فیملی کو کہا ہے جو بھی پولیس افسر کہیں ان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، اب تک ایسا کچھ نہیں سامنے آیا کہ اس کے پیچھے ہائی پروفائل شخصیت ہو، جوڈیشل کمیشن بننا وقت کی ضرورت سمجھتا ہوں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر سمعیہ کا کام تھا پوسٹ مارٹم غلط ہوا ہے تو حکومت سے رابطہ کرتیں، ڈاکٹر سمعیہ کو حکومت کو بتانا چاہیے تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ٹھیک نہیں ہے، جو بھی خامیاں تھیں ڈاکٹر سمعیہ کو اپنے افسران کو بتانا چاہیے تھیں، ڈاکٹر سمعیہ کے اپنےافسران کو خامیاں نہ بتانے پرحکومت پر تنقید ہو رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00