نیویارک میں آئس اہلکار کی فائرنگ سے ڈومینیکن شہری زخمی ہوگیا، جبکہ گاڑی میں موجود پانچ سال کا بچہ محفوظ رہا۔
اٹھائیس سالہ شخص کی گرفتاری کے لیے آنے والے آئس اہلکار نے گاڑی پر سات فائر کیے۔
امریکی حکام کے مطابق زخمی شخص امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔
آئس کی کارروائیوں اور صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے آئس کی کارروائیاں روکنے اور ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔