Home اہم خبریںدورہ انگلینڈ میں کپتان بابر اعظم کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے: راشد لطیف

دورہ انگلینڈ میں کپتان بابر اعظم کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے: راشد لطیف

by 93 News
0 comments
کولاج فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز پر انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں پی سی بی مینجمنٹ کو کپتان بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ 1992، 1996 اور 2001 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والے وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ایک مشکل دورہ ہوتا ہے جہاں انگلش میڈیا غیر ضروری طور پر مہمان ٹیم کو خبروں میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ان کی خصوصی نگاہ ہوگی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک تجربے کار کھلاڑی ہیں، اچھا ہوگا کہ پی سی بی مینجمنٹ انہیں انگلش میڈیا سے دور رکھے اور انگلش میڈیا میں سابق کپتان شان مسعود کو زیادہ بھیجا جائے،وہ وہاں کھیل چکے ہیں، انھیں انگلش میڈیا سے بات کرنے کا بہتر تجربہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شان مسعود کے علاوہ امام الحق اور محمد عباس بھی اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00