Home اہم خبریںایل اے 17 باغ 4 حویلی الیکشن، ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے

ایل اے 17 باغ 4 حویلی الیکشن، ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے

by 93 News
0 comments

ایل اے 17 باغ 4 حویلی میں 1 لاکھ 17 ہزار 514 ووٹرز کےلیے 199 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر (آر او) آفس کے اعلامیے کے مطابق ایل اے 17 باغ 4 حویلی کے الیکشن میں 1 لاکھ 17 ہزار 514 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

آر او آفس کے مطابق حلقے میں انتخابات کےلیے 199 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، 12 یونین کونسل سمیت ٹاؤن کمیٹی میں انتخابات ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق بھیڈی، ہلہ اور کیرنی جیسے دوردراز علاقوں میں انتخابی سامان پہنچا دیا گیا ہے، سامان کی ترسیل کے حوالے سے حویلی کو 16 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

آر او آفس اعلامیے کے مطابق 199 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 حساس اور 25 حساس ترین پولنگ اسٹیشن ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن میں 10 سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے، پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں کل ہونے والی پولنگ کی تیاریاں ہوگئیں۔

پولنگ اسٹیشنز پر سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے، پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات موخر کیے گئے ہیں۔

انتخابی دنگل میں 3 سابق وزرائے اعظم بھی میدان میں ہیں۔ 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان اور سابق وزرائے اعظم سردار عتیق اور سردار تنویر الیاس سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00