یو اے ای کا چین کے ساتھ براہِ راست بحری تجارتی روٹ شروع

—فائل فوٹو

 آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع خورفکان پورٹ سے چین کے ساتھ براہِ راست بحری تجارت کا نیا روٹ شروع کردیا گیا۔

اماراتی خبرایجنسی کے مطابق چین کی شیاوموہ بندرگاہ سے گاڑیوں کی بڑی کھیپ براہِ راست خورفکان پورٹ پہنچے گی۔ 

شیاوموہ بندرگاہ اور خورفکان پورٹ کے درمیان براہِ راست بحری مال برداری کا نیا روٹ شروع ہوگیا۔

اماراتی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ نئے تجارتی روٹ کے ذریعے گاڑیوں کی ترسیل کا وقت 3 سے 5 دن تک کم ہو جائے گا۔

Related posts

فردوس جمال کے طلاق اور خلع سے متعلق متضاد بیانات

4 ماہ کا مغوی بچہ بازیاب، خاتون اور 1 شخص گرفتار

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: اسماعیل بقائی