پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ کراچی میں بہتری آئے: میئر مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ شہر میں بہتری آئے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کچھ سڑکوں پر کام شروع کیا ہے، کچھ کے لیے ٹینڈر جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کے شکر گزار ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو اچھے لوگ نظام کے ساتھ جڑے ہیں ہمیں ان کو تقویت دینا ہوگی، کلفٹن اور ڈیفنس کے عوام کی طرح لانڈھی کے عوام کو بھی بہتر سہولیات ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کیسی کیسی تنقید ہم پر اور ہمارے لیڈران پر ہوتی ہے مگر ہم صبر سے سنتے ہیں، میں جماعت اسلامی کے سیاسی حق کو مانتا ہوں، 18 سے 20 افراد نے شارع فیصل بند کی اور عوام کو تکلیف دی۔

Related posts

ہاسٹل میں جونیئر ڈاکٹر کی خودکشی، ہراسانی کے الزام میں 4 سینئر ڈاکٹرز معطل

ساحر علی بگا کو ’پاکستان زندہ باد‘ کیوں گانا پڑا؟ وجہ بتا دی

دھرنے دینے والے آزاد کشمیر کا الیکشن روکنا چاہتے تھے جو نہیں روک سکے: رانا ثناء اللّٰہ