آپریشن ردُالفتنہ 3، بلوچستان میں مزید 15 خوارج ہلاک

— فائل فوٹو

آپریشن ردُالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔

اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Related posts

ساحر علی بگا کو ’پاکستان زندہ باد‘ کیوں گانا پڑا؟ وجہ بتا دی

دھرنے دینے والے آزاد کشمیر کا الیکشن روکنا چاہتے تھے جو نہیں روک سکے: رانا ثناء اللّٰہ

بیوی اور اس کے آشنا پر قتل کی سازش کا الزام، شوہر نے واٹس ایپ چیٹس پولیس کے حوالے کر دیں