Home اہم خبریںایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

by 93 News
0 comments

مجتبیٰ خامنہ ای— فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک نئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

ایرانی خبر ایجنسی نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو ریکارڈنگ کا مقام اور وقت نہیں بتایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ویڈیو میں موجود دیگر لوگوں کی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئی ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو ایرانی خبر ایجنسی نے جاری کی ہے جس میں وہ صحت مند حالت میں نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کئی افراد کے ساتھ بیٹھے بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے خون ناحق کو بھولنے یا نظرانداز نہیں ہونے دیں گے، ہمارے عظیم شہداء کا خون بہانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00