اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

—فائل فوٹوز

پاکستانی ٹیلی وژن کے معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے۔

علی رضا نے اپنے والد کے اچانک انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی۔

علی رضا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ’انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ بے شک ہم اللّٰہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ میرے والد کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔

اداکار نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

علی رضا کے والد کے انتقال کی خبر پر مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعائیں کیں۔

Related posts

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

جولائی میں 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان