یمن کی مسلح افواج نے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی۔
یمنی مسلح افواج کے مطابق کارروائی حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی تازہ کشیدگی کے جواب میں کی جا رہی ہے، حوثیوں نے یمنی مسلح افواج، فوجی ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے کہا کہ اگر حوثیوں نے حملے جاری رکھے تو جوابی کارروائی بھی جاری رکھی جائے گی۔
دوسری جانب حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ یمنی فوج، حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کی سعودی منصوبہ بندی میں تعاون کر رہی ہے، سعودی عرب سے رابطے اور تعاون پر یمنی افواج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔