پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی

فوٹو: اسکرین گریب۔ پی سی بی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی، قومی ٹیم 10 اگست کو پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

 ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی، پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی جبکہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم 10 اگست کو کاؤنٹی گراؤنڈ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Related posts

میر رضا کی موت سے چند گھنٹے قبل آڈیو کال، والد کا بیٹے کی آواز تسلیم کرنے سے انکار

دفاعی معاہدہ دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات کا نتیجہ ہے: سعودی سفارتخانہ

شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی