پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ

—فائل فوٹو 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب، خیبر پختون خوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ 

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ موجود ہے۔

بلوچستان کے علاقوں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور کوہلو میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔

بارکھان، لورالائی، دکی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے علاقوں چترال، سوات اور اپر دیر میں سوات اور پنجکوڑہ دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

خیبر، اورکزئی، ہنگو اور کرک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ٹانک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، ہنزہ، نگر اور گلگت کے ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Related posts

مبینہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

امریکی سینیٹ کی ٹرمپ کے سابق وکیل ٹوڈ بلانش کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی توثیق

کیا قومی ٹیم سے باہر رہنے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کرکٹ چھوڑ رہے ہیں؟