سعودی عرب کیخلاف کارروائیوں کے احکامات ایران سے نہیں آ رہے: حوثی تنظیم انصار اللّٰہ

—فائل فوٹو

حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے عہدیدار نصر الدین امیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کے احکامات ایران سے نہیں آ رہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصر الدین امیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ہمیں ایران سے احکامات لینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوجی کارروائیوں کا جواز حوثی گروپ کے خلاف سعودی جارحیت ہے، سعودی عرب کی جانب سے حوثی زیرِ قبضہ علاقوں کی اقتصادی اور فضائی ناکہ بندی نے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی جارحیت ہمیں فیصلہ کُن کارروائیوں میں اضافے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہے، اس کے لیے کسی اور ایجنڈے کی ضرورت نہیں۔

نصر الدین امیر نے کہا ہے کہ ہماری فوجی کارروائیاں رُکوانے کے لیے سعودی ناکہ بندی کا ختم ہونا ضروری ہے۔

Related posts

مبینہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

امریکی سینیٹ کی ٹرمپ کے سابق وکیل ٹوڈ بلانش کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی توثیق

کیا قومی ٹیم سے باہر رہنے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کرکٹ چھوڑ رہے ہیں؟