امریکی اداکارہ الزبیتھ اولسن 37 سال کی عمر میں والدہ بن گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ اولسن اور ان کے شوہر رابی آرنیٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی تفصیل یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں نے اس خوشخبری کو شیئر کیا ہے جس کے بعد انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے اور اداکارہ کی زندگی کے نئے شروع ہونے والے باب پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے خود اس حوالے سے تفصیل شیئر نہ کرنے پر لوگوں سے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ الزبیتھ اولسن اور رابی آرنیٹ نے کورونا کی وباء کے آغاز کے دوران شادی کی تھی۔