نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ 

نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

اس سے پہلے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کیلئے بجلی 34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔ 

Related posts

اکانکشا نے شوہر کے نام سے منسلک انسٹا یوزرنیم کی تبدیلی کیلئے میٹا سے مدد مانگ لی

الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کر دیا

معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، یواین چارٹر کے مطابق دفاع کے حق کی توثیق کرتا ہے، ترک صدر