Home انٹرٹینمنٹکشور کمار کا تاریخی بنگلہ ’گوری کنج‘ ویرات کوہلی کو کیسے ملا؟

کشور کمار کا تاریخی بنگلہ ’گوری کنج‘ ویرات کوہلی کو کیسے ملا؟

by 93 News
0 comments
—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع بالی ووڈ کے نامور گلوکار اور اداکار کشور کمار کا مشہور بنگلہ ’گوری کنج‘ آج بھی اپنی تاریخی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشور کمار کی والدہ گوری دیوی کے نام سے منسوب یہ بنگلہ گلوکارکی تخلیقی سرگرمیوں، موسیقی اور نجی زندگی کا اہم مرکز تھا۔

سرسبز باغات، کشادہ لان اور قدرتی ماحول سے مزین اس بنگلے میں کشور کمار گیت ترتیب دیتے، دوستوں کی محفلیں سجاتے اور فلمی دنیا کی مصروفیات سے دور سکون حاصل کرتے تھے۔ 

وہ اپنے باغ کے درختوں کو نام دے کر ان کے ساتھ باتیں کرتے تھے اور باقاعدہ وقت گزارتے تھے جبکہ بنگلے کے دروازے پر مشہور جملہ ’کشور سے ہوشیار‘ بھی آویزاں تھا۔

کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اس بنگلے کو خرید لیا ہے جبکہ اس کی باضابطہ طور پر کوئی حقیقت سامنے نہیں آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے یہ دعوے کہ ویرات کوہلی نے کشور کمار کا بنگلہ خرید لیا ہے، درست نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2022ء میں اس تاریخی بنگلے کے صرف ایک حصے کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ ’ون ایٹ کمیون‘ کے لیے لیز (کرائے کے معاہدے) پر دیا گیا تھا، کرکٹر نے اسے خریدا نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ 5 سال کے لیے کیا گیا تھا، لیز کی رقم یا ماہانہ کرایہ آج تک ظاہر نہیں کیا گیا، اس لیے یہ معاہدہ کتنی مالیت کا تھا یہ بات کوئی نہیں جانتا۔

بنگلے کی ملکیت آج بھی کشور کمار کے اہلِ خانہ کے پاس ہے جن میں ان کے صاحبزادے امیت کمار بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری کنج کی تزئین و آرائش کے دوران بنگلے کی تاریخی شناخت برقرار رکھتے ہوئے لکڑی، پتھر، قدرتی روشنی اور سرسبز ماحول کو جدید انداز میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00