Home اہم خبریںشادی کی رات دلہن کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون کی پولیس اسٹیشن میں بچوں کی طرح رونے لگی

شادی کی رات دلہن کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون کی پولیس اسٹیشن میں بچوں کی طرح رونے لگی

by 93 News
0 comments

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں نشے کی حالت میں نئی نویلی دلہن کو اس کی شادی کی رات کچل کر ہلاک کرنے کے جرم میں طویل قید کی سزا کاٹنے والی خاتون کی گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2023 میں ایک نوبیاہتا دلہن کی ہلاکت کا سبب بننے والی جیمی کوموروسکی کی گرفتاری کے بعد کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

جس میں وہ بار بار اپنے والد کو فون کرنے کی اجازت مانگتی نظر آتی ہے، جبکہ ویڈیو میں جیمی کوموروسکی پولیس افسر سے کہتی ہے کہ میں ابھی اپنے والد کو فون کرنا چاہتی ہوں، جو میرا قانونی حق ہے۔

یہ واقعہ 28 اپریل 2023 کو جنوبی کیرولائنا کے فولی بیچ میں پیش آیا، جب جیمی کوموروسکی نے تیز رفتاری اور نشے کی حالت میں اپنی گاڑی ایک گالف کارٹ سے ٹکرا دی، جس میں اپنی شادی کی تقریب سے روانہ ہونے والے نوبیاہتا جوڑا اور ان کے رشتہ دار سوار تھے۔

حادثے میں نوبیاہتا دلہن 34 سالہ سمانتھا ملر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، جبکہ اس کا شوہر ایرک ہچنسن اور دو دیگر رشتہ دار شدید زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقات کے مطابق جیمی کوموروسکی کے خون میں الکحل کی مقدار کافی پائی گئی تھی، جبکہ وہ 25 میل فی گھنٹہ کی مقررہ حد والے علاقے میں تقریباً 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھی۔

بعد ازاں ملزمہ نے نشے کی حالت میں گاڑی چلا کر موت کا سبب بننے، شدید زخمی کرنے کے دو الزامات اور لاپرواہی سے قتل کے جرم کا اعتراف کیا۔

دسمبر 2024 میں عدالت نے اسے 25 سال قید کی سزا سنائی۔ نئی جاری ہونے والی گرفتاری کی ویڈیو میں وہ بار بار اپنے والد سے بات کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اورخون میں الکحل کی مقدار  کا ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کرتی دکھائی دیتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00