سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ اضافے کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگیا۔
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا۔