پہلے اپنی، پھر دوسری لیگ، کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو بتا دیا

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ پہلے اپنی لیگ پھر دوسری لیگ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ میچل مارش اور میٹ شارٹ کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کمٹمنٹ مکمل ہونے پر ریلیز کیا جائے گا، دونوں کھلاڑی بی بی ایل کے مکمل ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

میچل مارش اور میٹ شارٹ کا جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئینٹی لیگ کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان میچل مارش اور میٹ شارٹ پہلی مرتبہ جنوبی افریقی لیگ کھیلیں گے۔

ایس اے ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری سے شروع ہو گی جبکہ بی بی ایل 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

Related posts

اویس لغاری سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک، 15زخمی

بھارتی سپریم کورٹ بھی تنگ، فریقین کو مصالحت کا آخری موقع دے دیا