Home انٹرٹینمنٹبھارتی سپریم کورٹ بھی تنگ، فریقین کو مصالحت کا آخری موقع دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ بھی تنگ، فریقین کو مصالحت کا آخری موقع دے دیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

بھارتی سپریم کورٹ نے، اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، آنجہانی صنعت کار سنجے کپور کے خاندانی ٹرسٹ تنازع میں فریقین کے درمیان جاری سمجھوتے کے عمل پر امید ظاہر کی ہے کہ معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سنجے کپور کی والدہ رانی کپور اور اہلیہ پریا کپور کے درمیان جاری جائیداد اور خاندانی ٹرسٹ کے معاملے پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مصالحتی عمل 2 نومبر تک جاری رکھا جائے گا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں مصالحتی کوششیں تسلی بخش انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ قانونی جنگ سے پہلے باہمی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

سماعت کے دوران بھارتی جج پردی والا نے کہا کہ اگر مصالحت ناکام ہوتی ہے تو دونوں فریق قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں لیکن عدالت چاہتی ہے کہ نوبت یہاں تک نہ پہنچے۔

سپریم کورٹ نے امید ظاہر کی کہ سنجے کپور کے خاندان کا یہ تنازع خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تنازع آنجہانی سنجے کپور کے اثاثوں اور خاندانی ٹرسٹ کے کنٹرول سے متعلق ہے جس کی کارروائی دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ 

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرسٹ کی جائیدادوں کی فروخت یا منتقلی روکنے اور موجودہ صورتِ حال برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سنجے کپور کا انتقال گزشتہ سال 12 جون کو برطانیہ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00