’جیو نیوز‘ نے میر رضا علی کیس سے متعلق اہم تصاویر حاصل کر لیں

— فائل فوٹو

’جیو نیوز‘ نے پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کے رہائشی میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق کیس کے حوالے سے اہم تصاویر حاصل کر لیں۔

میر رضا کی شرٹ پر گولی کا نشان اور شرٹ سے دھاگے باہر نکلے ہوئے ہیں، تصویر میں پاؤں پر زخم جیسے نشانات بھی ہیں، متوفی کی سیدھی جانب پسلیوں پر تشدد جیسے نشانات بھی واضح ہیں۔

میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گولی سینے سے لگی اور کمر سے نکلی۔

دوسری جانب میر علی رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ قبر کشائی کوئی مذاق نہیں، متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس میں سامنے آنے والی صورتِ حال انتہائی سنجیدہ ہے، عدالت نے پولیس سرجن اور پولیس کو ہدایت کی تھی، جس کے بعد ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی، تاہم راتوں رات میڈیکل بورڈ تبدیل کر دیا گیا، جس پر شدید تحفظات ہیں۔

Related posts

سیف علی خان کی بہنوں نے بھائی کی پہلی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اویس لغاری سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک، 15زخمی