کسی وزیر کے بیان سے حکومتیں نہیں جاتیں: حذیفہ رحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمٰن—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمٰن نے کہا ہے کہ کسی وزیر کے بیان سے حکومتیں نہیں جاتیں، یہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمٰن نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، اس لیے اب اس معاملے کو ختم ہو جانا چاہیے، محسن نقوی کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ذاتی تعلقات اور دوستی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی، تاہم ان کی باتوں کو جذباتی سمجھتے ہیں اور ان پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔

حذیفہ رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی اچھی اتحادی ہے، تاہم پیپلز پارٹی کے بغیر بھی مسلم لیگ ن کے پاس حکومت کے لیے مطلوبہ نمبرز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹک صرف مسلم لیگ ن کے لیے نہیں بلکہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے لیے بھی ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں حذیفہ رحمٰن نے کہا کہ میں اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ انہوں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 1 ماہ قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام وزارتوں سے کارکردگی رپورٹس طلب کی ہیں۔

Related posts

بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں و ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق

ٹرمپ ایران جنگ کے سبب خطرناک عسکری جال میں پھنس چکے ہیں: امریکی ماہر کا انتباہ

ٹرمپ حملوں کی دھمکیاں دے کر انہیں منسوخ کرکے ’تھیٹر ڈپلومیسی‘ کر رہے ہیں: باقر قالیباف