دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ کیا بیٹے کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروائینگے، والدہ میر رضا علی

والد میر رضا نے کہا کہ ہم کسی اور ٹیم کو پوسٹ مارٹم کرنے نہیں دیں گے، میرا بیٹا پڑھا لکھا تھا خود کشی کر ہی نہیں سکتا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان میر رضا کی والدہ کا کہنا ہے کہ دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ کیا ہے دوبارہ پوسٹ مارٹم کروائیں گے، جو میڈیکل بورڈ بنا ہے اسے کام کرنے دیا جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے میر رضا علی کی والدہ نے کہا کہ ہم نے پچھلے 8 سے 10 دن میں بہت مشکلات کا سامنا کیا، ہم انصاف کی تلاش میں نکلے ہیں، بیٹے نے خود کشی نہیں کی۔

والدہ میر رضا علی نے کہا کہ میرا بیٹا بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا کرنا جانتا تھا،  دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ کیا ہے دوبارہ پوسٹ مارٹم کروائیں گے، جو میڈیکل بورڈ بنا ہے اسے کام کرنے دیا جائے۔

میر رضا کے والد نے کہا کہ ڈاکٹر سمعیہ کی ٹیم کو کام کرنے دیا جائے، ہم کسی اور ٹیم کو کام کرنے نہیں دیں گے، اگر ڈاکٹر سمعیہ کی ٹیم کو ہٹایا گیا تو یہی کہوں گا رضا کے قاتلوں کو بچایا جا رہا ہے۔

والد میر رضا نے کہا کہ ہم کسی اور ٹیم کو پوسٹ مارٹم کرنے نہیں دیں گے، میرا بیٹا پڑھا لکھا تھا خود کشی کر ہی نہیں سکتا۔

خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح چار بج کر نو منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی جبکہ اس کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ رضا کی لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ٹیلی کام کمپنی سے مقتول کا فون ریکارڈ اور اس سے رابطہ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رضا نے جس ٹیکسی سے سفر کیا تھا اس کے ڈرائیور کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ڈرائیور نے بیان میں بتایا کہ اس نے میر رضا علی کو گلستان جوہر میں اس کے کچن پر چھوڑا تھا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میر رضا کا 30 اگست کو گلشن اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

Related posts

ضلعی ججز اور ہائیکورٹ افسران کا ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس بڑھا دیا گیا

برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کی ممکنہ جلد رہائی پر نظرثانی کاحکم

سلمان خان اور ان کی بہن کو 3 کروڑ کے تنازع میں عدالت کا سمن جاری