چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کی حمایت کردی

فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کی حمایت کردی۔

 جیو نیوز کے پروگرام  کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نئے صوبوں کی ضرورت ہے اور اس کے لیے وسیع اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نئے صوبوں کے حق میں اسمبلیوں کی دو تہائی اکثریت ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا بطور وزیراعظم 5 سال پورے کرنا مشکل ہے۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت 225 روپے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

باب المندب اور آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت میں نمایاں کمی

ایرانی وومن ٹیم کی 2 فٹبالرز کو آسٹریلیا کی شہریت مل گئی