’ہم نے سوچا ہم مر جائیں گے‘، غیر ملکی مسافر نے ایئر انڈیا کی خوفناک پرواز کا احوال بتا دیا

—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

تھائی لینڈ کے شہر پھوکٹ سے نئی دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز دورانِ سفر اچانک شدید فضائی جھٹکوں کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 4 ارکان سمیت 17 مسافر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز میں 137 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، دورانِ پرواز اچانک آنے والے شدید جھٹکوں سے طیارہ نیچے آیا جبکہ طیارے کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔

بعد ازاں طیارے کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتارا گیا جہاں زخمی مسافروں کو اسٹریچر کے ذریعے ایمبولینس میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایک اطالوی خاتون مسافر نے ایئر انڈیا کی خوفناک پرواز کے تجربے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ چانک آنے والے جھٹکوں سے میری بہن سیٹ سے ہوا میں اچھل گئی تھی، والدہ کے سر پر چوٹ آئی، کئی مسافر زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا۔

غیر ملکی مسافر نے بتایا کہ ہمیں لگا کہ ہم آج مر جائیں گے، وہ لمحے انتہائی خوفناک تھے۔

دوسری جانب ایئر انڈیا کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی مسافر یا عملے کے رکن کو شدید نوعیت کی چوٹیں نہیں آئیں، زخمیوں کو احتیاطاً طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد کو جَلد ہی فارغ کر دیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

Related posts

پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ، بابر اعظم نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی عدالت نے سلمان خان اور انکی بہن کو دھوکا دہی کیس میں طلب کرلیا

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش