پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ، پولیس کی شیلنگ، بد ترین ٹریفک جام

کراچی میں فوارہ چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے  شیلنگ اور لاٹھی چارج  کیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث اطراف کی دکانیں بند کردی گئیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مسرور سیال سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس، میٹروپول اور شاہین کمپلیکس کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ایم آر کیانی روڈ سے فوارہ چوک تا دین محمد وفائی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، کوسٹ گارڈ سے ریگل چوک تا سرور شہید روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

 ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی جانے والی سڑک بند، زم زمہ اسٹریٹ، خیابانِ شمشیر آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بند ہیں، سر شاہ سلیمان روڈ، قبا مسجد غریب آباد تا لیاقت آباد دونوں ٹریک بند ہیں۔

Related posts

اپنے بہترین ہمسایہ ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم

ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا، ایرانی صدر

ویسٹ انڈیز 117 پر آل آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 75 رنز کا ہدف