یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
ترجمان حوثی گروپ یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے، آئل ٹینکر کو سعودی شہر ینبع کے ساحلی علاقے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 22 جولائی سے نافذ سعودی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے 8 جہازوں پر حملہ کیا اور 29 کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے۔
یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی جاری رکھیں گے۔
حوثی گروپ کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ آج کا حملہ کس وقت کیا گیا۔