نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اردن پہنچ گئے

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار— فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اردن کی وزارتِ خارجہ کی ڈائریکٹر سجاالمجالی اور پاکستانی سفیر خرم سرفراز نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

اسحاق ڈار آج مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے ملاقات بھی کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار فلسطین کی صورتِ حال اور باہمی تعلقات پر مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

Related posts

کراچی کی بندرگاہوں کیلئے ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج کا اعلان

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال