نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں اگست میں برفباری

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

انٹارکٹیکا سے آنے والی شدید سرد لہر نے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈنیڈن شہر میں شدید سرد ہواؤں کے ساتھ غیر معمولی برفباری ہوئی، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

برفباری سے سڑکیں کئی انچ برف سے ڈھک گئیں، تمام بس سروسز منسوخ، شمالی اور جنوبی جزائر کے درمیان فیری سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔

شدید برفباری سے اسکولوں کے معمولات بھی متاثر ہوئے، جبکہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سرد موسم کی لہر آئندہ 2 روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس سے مزید برف باری کا امکان ہے۔

Related posts

غنا علی رضا نے اپنی عمر بتا دی

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اردن پہنچ گئے

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برطرفی ہراسانی قرار دے دی