وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار–فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ ہوگئے، وہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق آج اردن میں ہونے والی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق آج اردن میں ہونے والی وزارتی میٹنگ میں فلسطینی عوام اور انکے مقصد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سپورٹ کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

اس میٹنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اردن آنیوالے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related posts

حضرت امام حسینؓ اور انکے جاں نثاروں کے چہلم پر ملک بھر میں جلوس

فرینڈز آف کراچی کی محرم کے سلسلے میں دعوتِ حلیم، 2 ہزار افراد کی شرکت

دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتا دی