امریکا کی ثالثی میں لبنان اسرائیل مذاکرات کا ساتواں دور روم میں شروع

روم میں واقع امریکی سفارتخانہ جہاں آج اسرائیل اور لبنان مذاکرات ہو رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکا کی ثالثی میں لبنان اور اسرائیل مذاکرات کا ساتواں دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں شروع ہوگیا۔

مذاکرات کا نیا دور روم میں امریکا کے سفارتخانے میں منعقد ہو رہا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذاکرات کے ساتویں دور میں لبنان اور اسرائیل کے عسکری وفود بھی شرکت کر رہے ہیں۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں سرحدی اور سکیورٹی معاملات سمیت فریم ورک معاہدے سے متعلق زیر التوا نکات پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔