مودی حکومت کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی کی ذمے دار ہے: فاروق عبداللّٰہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کی ذمے دار ہے۔

فاروق عبداللّٰہ نے پاکستان کو کُلگام واقعے سے جوڑنے کو بھارتی میڈیا میں رد کر دیا۔

ایک انٹرویو میں سابق وزیرِ اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ اگر دہشت گردی ختم ہو چکی ہے تو مزدوروں کو مارنے والے کون ہیں؟

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے خصوصی تشخص کا مطالبہ سامنے آتے ہی ایسے مشکوک واقعات کیوں ہوتے ہیں؟

فاروق عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنتر منتر پر بھرپور احتجاج کے فوراً بعد کُلگام میں مزدوروں پر حملہ گہری سازش ہے۔

Related posts

برساتی نالے میں بہہ کر ماں بیٹی اور 2 طالبات جاں بحق

ایران اور عمان ہرمز پر معاہدے کے قریب ہیں، اسماعیل بقائی

عظمیٰ بخاری کا بلاول بھٹو کے بیان پر طنزیہ ردعمل