سینٹکام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے ماہرین سے غیر روایتی تجاویز طلب کر لیں: امریکی میڈیا

— فائل فوٹو

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے فوجی تجزیہ کاروں سے ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے سزا دینے کے لیے نئی، تخلیقی اور غیر روایتی تجاویز طلب کر لیں۔

امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق سینٹکام کے انٹیلیجنس شعبے کے ایک سینئر افسر نے گزشتہ بدھ کو ای میل کے ذریعے تجزیہ کاروں کے ایک بڑے گروپ سے اس حوالے سے تجاویز طلب کیں۔

امریکی میڈیا نے اس اقدام کو غیر معمولی کراؤڈ سورسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صدر ٹرمپ کو دستیاب محدود اور ممکنہ طور پر غیر مقبول آپشنز کی عکاسی کرتا ہے۔

سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹموتھی ہاکنز نے کہا ہے کہ کمانڈ ماضی سے ہی جدید اور اختراعی انداز میں کام کرنے کی روایت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمرل کوپر، بالخصوص بہترین آپریشنل کارکردگی حاصل کرنے کے لیے عہدے سے قطع نظر ہماری ٹیم کے ارکان سے براہِ راست رائے لیتے ہیں۔

Related posts

رانا ثناء پرانے سیاسی بابے ہیں، ان بابوں کا علاج کاکروچ ہی ہیں، ندیم افضل چن

غزہ پر اسرائیلی حملوں کا مقصد جنگ بندی معاہدہ ناکام بنانا ہے: حماس

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا UAE میں ہونے کا امکان