طلاق کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ماہرِ نفسیات نے خودکشی کر لی

—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 40 سالہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ہیمیکا اگروال نے اپنی رہائشی عمارت کی 5ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ہیمیکا اگروال کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 18 ماہ قبل ہی ان کی بیٹی کی طلاق ہوئی تھی جس کے بعد ہیمیکا شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھی۔

متوفیہ کے والد ماہرِ نفسیات ڈاکٹر آر چندرا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ طلاق کے بعد سے میری بیٹی کی ذہنی حالت مسلسل متاثر رہتی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، اہلِ خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں، تاحال کسی خودکشی نوٹ کی برآمدگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل کا اعلان

سینٹکام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے ماہرین سے غیر روایتی تجاویز طلب کر لیں: امریکی میڈیا

ناصر اقبال کی عمدہ کارکردگی، فائنل میں پہنچ گئے