سہیل نے اپنی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ سے طلاق کا سارا الزام خود پر لیا، سلمان خان

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ ان کے بھائی سہیل خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ سے طلاق کا سارا الزام خود پر لیا، حالانکہ میں جانتا ہوں سہیل اس علیحدگی کے جذباتی اثرات سے کس بری متاثر ہوئے۔ 

شو الائنس میں سہیل خان کی حمایت کے لیے شریک سلمان خان نے سیما کے بارے میں سہیل کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا بھائی اندر ہی اندر کتنی تکلیف برداشت کر رہا ہے۔

60 سالہ سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی سہیل سے اس موقع پر سوال کیا، کیا تم اب بھی سیما کی بات سنتے ہو؟ میرے شریف بھائی نے سارا قصور اپنے سر لے لیا۔ لیکن میں ایک بھائی ہونے کے ناطے جانتا ہوں کہ وہ کتنی کوشش کر رہا ہے، میں جانتا ہوں کہ جذباتی طور پر وہ سب کچھ خاموشی سے برداشت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سہیل خان اور فیشن ڈیزائنر سیما سجدیہہ نے 2022 میں اپنی 25 سالہ شادی ختم کر دی تھی۔ اس کے باوجود دونوں نے خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اپنے دونوں بیٹوں نروان اور یوہان کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

ریئلٹی شو میں سیما کی بطور وائلڈ کارڈ انٹری کے بعد دونوں کی قربت اور ماضی کے حوالے سے گفتگو نے خاصی توجہ حاصل کی۔ شو سے سیما کے اخراج سے قبل دونوں نے اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی۔ 

اس سے قبل شو میں سہیل خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اس خوبصورت خاتون کے ساتھ 25 سال گزارے ہیں اور آج نیشنل ٹیلی ویژن پر مجھے کہنے دیجئے کہ اگر ہمارے درمیان کوئی بھی غلطی ہوئی تو اس کی ذمہ داری میں لیتا ہوں۔

اپنی علحیدگی پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس وقت میرا کام اچھا نہیں چل رہا تھا، اس لیے میری ذہنی کیفیت بھی درست نہیں تھی۔ میرے رویے کی وجہ سے میں نے اس خاتون کو کھو دیا جس سے میں سچی محبت کرتا تھا۔ 

اس موقع پر سیما سجدیہہ نے کہا ان کا چھوٹا بیٹا یوہان ان کی حمایت کر رہا تھا، جبکہ بڑا بیٹا نروان چاہتا تھا کہ سہیل مقابلہ جیتیں۔ کچھ ناظرین کا خیال تھا کہ سیما سہیل کے مقابلے میں زیادہ مضبوط کھلاڑی تھیں اور انہیں شو میں برقرار رہنا چاہیے تھا، تاہم سیما نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سہیل حکمتِ عملی بنانے میں بہت اچھے نہیں، لیکن جسمانی مقابلوں میں کافی مضبوط ہیں۔ 

Related posts

راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل کا اعلان

سینٹکام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے ماہرین سے غیر روایتی تجاویز طلب کر لیں: امریکی میڈیا

ناصر اقبال کی عمدہ کارکردگی، فائنل میں پہنچ گئے