ٹرمپ نے بات چیت پر رضامند نہ ہونے پر ایران کو ہدف تنقید بنالیا

وہ کہتے ہیں کہ کسی معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہو رہی۔ صرف عمان کے ساتھ معاملات نمٹا رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ – فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی قسم کی بات چیت پر رضامند نہ ہونے پر ایران کو ہدف تنقید بنالیا اور کہا کہ ایرانی صرف عمان کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر دوغلا ہونے کا الزام لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ملاقات کی جیسے درخواست کرتے ہیں، کچھ لوگ ایسی درخواست کو منت سماجت بھی کہیں گے۔ پھر مذاکرات شروع ہوتے ہیں اور کئی باتیں طے ہوتی ہیں، لیکن اتنے میں ایرانی پھر دھڑلے سے کہنے لگتے ہیں کہ وہ کوئی بات چیت نہیں کر رہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ کسی معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہو رہی۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ صرف عمان کے ساتھ معاملات نمٹا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پھر وہی بات کرنے لگتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کا انتظام وہ خود سنبھالیں گے۔ حالانکہ آبنائے ہُرمُز پر امریکی بحریہ کا مکمل کنٹرول ہے۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ جب تک امریکا نہ چاہے ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران مانے یا نہ مانے، جب تک وہ مکمل طور پر ہتھیار نہ ڈال دے یا کوئی معاہدہ نہ ہوجائے امریکا ایران تک کوئی چیز پہنچنے نہیں دے گا۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاملہ بہت سادہ ہے، ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔

Related posts

اپنی ٹانگ پر خود گولی مار کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں نوجوان گرفتار

طلاق کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ماہرِ نفسیات نے خودکشی کر لی

سہیل نے اپنی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ سے طلاق کا سارا الزام خود پر لیا، سلمان خان