بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل انتخابات قرار دیدیا

فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل انتخابات قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ صاف و شفاف نہیں، دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، قاتل الیکشن تھے، خونی الیکشن تھے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس سب کے باوجود آپ نے پیپلز پارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے، میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے، میدان نہیں چھوڑتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ والو! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں، 10 اگست کو پونچھ کی باری ہے، باغ میں جلسہ کروں گا۔

Related posts

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ

وندے ماترم میں رکاوٹ ڈالنے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی، بل منظور

مینار پاکستان پر جلسہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے گئے