انگلینڈ میں شدید گرمی، ایمبر الرٹ جاری

—فائل فوٹو

انگلینڈ میں شدید گرمی کے خطرے کے پیشِ نظر مختلف علاقوں کے لیے ایمبر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن، ساؤتھ ایسٹ، ایسٹ آف انگلینڈ اور ایسٹ مڈلینڈز کے لیے بدھ تک ایمبر الرٹ نافذ رہے گا۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق شدید گرمی کے باعث صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، بالخصوص کمزور اور حساس افراد کے لیے احتیاط ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق نارتھ ویسٹ، یارکشائر اینڈ ہمبر، ویسٹ مڈلینڈز اور ساؤتھ ویسٹ کے لیے بھی بدھ کی شام تک یلو ہیٹ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لندن اور ہوم کاؤنٹیز سمیت بعض علاقوں میں درجۂ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related posts

میری معلومات کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی: گورنر سندھ نہال ہاشمی

52 سال بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کی لہر دوڑ گئی

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد