پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برطانیہ میں یومیہ تقریبا 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ڈرائیور گاڑی میں پیٹرول ڈلوا کر بغیر ادائیگی چلے جاتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں کے اضافے کے بعد پیٹرول چوری کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 27 پنس اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس فی لیٹر اضافہ ہوا۔
پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پمپ عملے سے بدسلوکی کے واقعات بھی بڑھ گئے۔