پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پورٹ آف اسپین میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے، میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کھیل کے پہلے روز کا پہلا سیشن بارش سے متاثر رہا جہاں کھانے کے وقفے سے قبل صرف 9.5 اوورز کے کھیل ہوا، اس دوران ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز اسکور کیے۔
دوسرے سیشن میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے بیٹنگ جاری ہے، جہاں ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنالیے۔
ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ 46، عامر جانگو 26، ٹیگنرائن چندرپال 15 اور کیویم ہوج 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، شان مسعود ان فٹ ہونے کے سبب پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس، خرم شہزاد اور عامر جمال کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
ان کی جگہ پر اویس ظفر اور 20 سالہ فاسٹ بولر عبید شاہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ساجد خان اور عبداللّٰہ شفیق کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دو میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔