Home انٹرٹینمنٹجنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے

جنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے

by 93 News
0 comments
فوٹوز اسکرین گریب

بھارت میں جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے دوران ایک ریل سے راتوں رات شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابیھنو بشٹ کے اسٹائل کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی  کرنے لگے۔

بھارت میں امتحانی بےضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کے معاملے پر کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ لیکر جنتر منتر پر احتجاج شروع کیا تھا، جس میں نوجونواں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی، جس کے بعد بھارتی وزیر تعلیم نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا اور  یوں یہ احتجاج اختتام کو پہنچا۔

اس احتجاج میں ایک بھارتی نوجوان ابھینو بشٹ کی انسٹاگرام ریل کافی وائرل ہوئی تھی، جس نے اسے سوشل میڈیا پر ایک نئی پہچان دی، جس کے بعد بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بھی اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ نوجوان کے انداز میں ایک ریل بنا کر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

ابھینو بشٹ کے مطابق وہ احتجاج میں صرف تفریح حاصل کرنے کیلئے  شریک ہوا تھا، مگر مجھے  ہرگز توقع نہیں تھی کہ احتجاج کے مقام پر بنائی گئی اس کی تفریحی ریلز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائیں گی۔

نوجوان نے بتایا کہ میری وائرل ویڈیوز کے بعد انسٹاگرام پر میرے فالوورز کی تعداد تقریباً 5 ہزار سے بڑھ کر 9 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

ابھینو بشٹ کا کہنا تھا کہ جنتر منتر سے شیئر کیا گیا میرا منفرد اور دلچسپ مواد لوگوں کو بےحد پسند آیا، جس نے  میرے سوشل میڈیا کریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00