مہاجرین کی نشستوں کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنا شروع

فوٹو: اے ایف پی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے جہاں اب تک مہاجرین کی دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگئی۔

مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی، تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں کےلیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کردیا گیا۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1:

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 951 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2:

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 1157 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3:

ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 379 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4:

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 247 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 206 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 31 مظفرآباد 5:

ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے 249 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ثاقب مجید راجہ 2934 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 1660 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6:

ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 892 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7:

ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 1349 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے میاں محمد رشید 1029 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔ 

مکمل نتائج:

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ووٹوں کی گنتی جاری:

ایل اے 34 جموں 1:

ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 1690 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2:

ایل اے 35 جموں 2 کے 142 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 18 ہزار 788 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 41 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3:

ایل اے 36 جموں 3 کے 140 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 10 ہزار 2 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 4 ہزار 756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 37 جموں 4:

ایل اے 37 جموں 4 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 121 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کی مریم جاوید 19 ہزار 14 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عثمان علیم 14 ہزار 734 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 38 جموں 5: 

ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشنز میں سے 49 کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ذیشان علی 5524 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4988 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔ 

ایل اے 39 جموں 6:

قانون ساز اسمبلی ایل اے 39 جموں 6 کے 157 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 3176 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 945 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1:

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے 47 پولنگ اسٹیشنز میں سے 23 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 1178 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے محمد نعیم خان 65 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے 19 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد عامر شاہ 922 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3:

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے 43 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1326 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 682 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6:

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے 41 پولنگ اسٹیشنز میں سے 15 کا غیر سرکاری و  غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 2444 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

خیال رہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ خراب موسم کی وجہ سے مظفرآباد حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کر دی گئی۔ 

جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشست پر کراچی میں پولنگ ہوئی۔ دونوں نشستوں کے لیے 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ ان نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں۔

Related posts

جنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے

بلاول بھٹو کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے، ان سے کہوں گا آپ کو غلط معلومات دی گئیں: رانا ثنا اللّٰہ

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے: خواجہ آصف