بلاول بھٹو کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے، ان سے کہوں گا آپ کو غلط معلومات دی گئیں: رانا ثنا اللّٰہ

فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ  کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے۔ ان سے کہوں گا کہ آپ کو غلط معلومات دی گئیں۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پورے دن میں تین واقعات ہوئے ہیں، چوہدری لطیف اکبر اپنے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے گئے، سادات فیملی سے چوہدری لطیف اکبر کا تنازع ہے، کسی نے مکا مارا ہو، فائر ہوا ہو، ہم ذمہ دار ہیں، تو تکرار کو انہوں نے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو کے ساتھ سندھ کی پولیس تھی، صلاح الدین جونیجو پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے، وہ تیسرے پولنگ اسٹیشن میں گئے تو ان کے گن مین نے فائر کیا، مبینہ طور پر دوسرے لوگوں کی طرف سے بھی فائر کیا گیا۔ کہا جارہا ہے ایم این اے کو گولی لگی، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی، بلاول بھٹو انہیں بلا کر پوچھیں کہ ایم این اے وہاں کیا کرنے گئے تھے؟ آپ کے ایم این اے پولنگ اسٹیشن گئے، اس کا آپ کے پاس کیا جواب ہے؟

رہنما مسلم لیگ ن  نے یہ بھی کہا کہ تیسرا واقعہ ایل اے 31 میں ہوا۔

رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری جماعت نے ساڑھے 10 بجے سے کہنا شروع کردیا دھاندلی ہو رہی ہے، آزاد کشمیر کے عوام نے بھرپور انداز میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، چند لوگوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔

Related posts

جنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے

مہاجرین کی نشستوں کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنا شروع

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے: خواجہ آصف